کراچی: تیز ہواؤں سے دیوار گر گئی، بچی جاں بحق

تیز گر د آلود ہواؤں کے باعث کراچی کے علاقے کورنگی کی گلزار کالونی میں دیوار گرنے سے دب کر ایک بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ایران سے آنے والے سسٹم نے اثر دکھانا شروع کر دیا، کراچی بھر میں کل رات سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

فضا میں دھول مٹی ہے اور حد نگاہ کم ہو گئی، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، تیز ہواؤں سے کئی درخت گر گئے۔

تیز ہوا سے کئی علاقوں میں گھروں کی چھت کے طور پر موجود ٹین کی چادریں اڑ گئیں، بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے، منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کا اپریل میں اثرانداز ہونا اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم زیادہ تر موسم سرما میں آتے ہیں، یہ سسٹم اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں گرد کے طوفان کا باعث بن چکا ہے۔

کراچی میں تیز ہواؤں اور بجلی کی عدم فراہمی سے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کا بھی سسٹم متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت آباد، کورنگی، اسکیم 33، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی، نیو کراچی، گلستانِ جوہر اور ملیر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ اورٹیلی فون سروس متاثر ہوئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے