نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا

لاہور: نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو سوالنامہ بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (لاہور) کی جانب سے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوالنامے ارسال کیے گئے ہیں جن میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

واضح رہےکہ نیب لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو طلب کیا تھا تاہم چیئرمین نیب نے تینوں خواتین کی طلبی کے نوٹس منسوخ کرکے سوالنامہ بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے