پاکستان کی جانب سے سعودی ولی عہد کیلئے 2018 کی بااثر عالمی شخصیت کا اعزاز

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو 2018 کی با اثر عالمی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی چوتھی پیغام اسلام کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کی جانب سے سعودی ولی عہد کو اس اعزاز سے نوازا گیا جہاں صدرِمملکت عارف علوی سے سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی نے اعزاز وصول کیا۔

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سعودی شہزادے کو یہ اعزاز اسلام کی خدمت کیلئے کی گئی کاوشوں سمیت دو مقدس مساجد کی حفاطت، یمن، فلسطین، شام میں مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں معاون کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔

تقریب میں امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہونی نے بھی شرکت کی اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر متحد ہونے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز پر قابو پانے پر زور دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ ہر شعبے میں ہمیشہ سے دو طرفہ مضبوط باہمی تعلقات ہیں جس نے خطے کو مستحکم اور محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہماری مسلح افواج کی قربانیوں کو پوری دنیا جانتی ہے۔

دوسری جانب امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہونی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا اگر تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے مسلم ممالک میں سے ایک اہم ملک ہے جس کی ہم بے حد تعظیم کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے