وزیراعظم کی منظوری سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردیےگئے۔

گریڈ 21 کے میاں وحید الدین کو اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ21 کے افضل لطیف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 22 کی ناہید درانی کو اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا اور گریڈ 22 کی شائستہ سہیل کو سیکریٹری غربت مٹاؤ ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)عامر احمد علی کے عہدے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم حکومتی ترجمان کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے البتہ پنجاب حکومت نے کل آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹاکر عارف نواز کو نیا آئی جی مقرر کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے