کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مسافر بس کو روکا اور کچھ لوگوں کو شناخت کے بعد انہیں دور لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اورماڑہ منتقل کی جارہی ہیں۔