کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے پر رد عمل میں کہا ہےکہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مسائل حل کرنے کے بجائے بہانے بنا رہا ہے، نئی آنے والی بھارتی حکومت سے امید ہے کہ دانشمندانہ فیصلہ کرے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عزائم کو سمجھنا ہے اور اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، بھارتی جارحیت کے خلاف تمام اختلافات بھلاکر متحد ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ کشیدہ صورت حال کو بہتر کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے