وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں پچھلے دنوں سرگرم تھیں تاہم اب اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کی خواہش ہے میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلیے امید ہیں، ہم ان شااللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے