پی سی بی میں بغاوت کرنیوالے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو معطل کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے فیصلوں کے خلاف آواز اٹھانے والے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو معطل کر دیا گیا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ کے خلاف مس کنڈکٹ کی درخواست ایک رکن کی جانب سے موصول ہوئی، نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

ترجمان کے مطابق نعمان بٹ کو گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، پی سی بی نے قانون کے مطابق نعمان بٹ کا معاملہ آزادانہ ایڈجوڈیکٹر کو بھیج دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نعمان بٹ پی سی بی قوانین کے مطابق پریس کانفرنس کرنے کے اہل نہیں تھے۔

دوسری جانب ماہر قانون شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بغیر کسی رکن کی معطلی خلاف آئین ہے، اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے