کابینہ کی نئی فہرست میں اسد عمر اور عامر کیانی بدستور وزیر، حفیظ شیخ کا نام شامل نہیں

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وزیروں، مشیروں اور معاون خصوصی کی نئی لسٹ جاری کردی۔

کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ فہرست میں وزارتوں سے ہٹائے جانے والے سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی بدستور اپنے عہدوں پر براجمان ہیں جب کہ اسد عمر کی جگہ لینے والے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔

فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کا نام بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات شامل ہے۔

فہرست میں نئے معاونین خصوصی کے نام شامل ہیں جنہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔

وفاقی وزرا کی تعداد فہرست کے مطابق 25 ہے جب کہ معاون خصوصی کی نئی تعداد 13 ہوگئی، وزیرمملکت کی تعداد اور وزیراعظم کی مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے