ایف بی آر اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم مزید آسان اور قابل عمل بنائے، مشیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم (ایسیٹ ڈکلیئریشن اسکیم)کو مزید آسان اور قابل عمل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم 2019 سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسکیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو اسکیم کو عام فہم اور باآسانی نافذ العمل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اسکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ملے گی، اسکیم سے معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے