اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے لیے جسٹس قاضی امین کی تقرری کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون نے جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
قاضی محمد امین احمد لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں جن کا نام جوڈیشل کمیشن نے تجویز کیا تھا۔
جسٹس قاضی محمد امین احمد 25 مارچ کو لاہورہائیکورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے جن کا شمار سینیئر ججز میں کیا جاتا ہے۔
جسٹس قاضی امین کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔