نیپرا نے بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 16 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے