پشاور: ٹانک سے اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 سرکاری اہلکار اغوا

ٹانک: گاؤں مرتضٰی سے اسسٹنٹ کلکٹر انکم ٹیکس سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کلکٹر ریاض خان اپنی والدہ کے انتقال پر پشاور سے گاؤں مرتضیٰ گئے تھے جہاں انہیں 4 افراد سمیت اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ریاض خان کے ساتھ اغوا کیے جانے والے دیگر مغوی بھی سرکاری اہلکار ہیں، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گزشتہ شب مین روڈ سےاغواء کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے