کراچی آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا: محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم تا 3 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جس کے باعث درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم مئی تا3 مئی دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید گرمی بڑھنے کے امکان ہیں۔

دوسری جانب مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے