شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید

پشاور: شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 3 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں 3 لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بارودی مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں شہید اہلکاروں میں سے 2 کی شناخت امیر زمان اور عبدالولی کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشتگردی ناسور ہے اور صفایا کرکے دم لیں گے، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے