اوگرا نے پیٹرول 14 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی، ذرائع

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے