نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر وکیل کے دلائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے جس کے دوران ان کے وکیل دلائل دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ تین رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں، بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کی نظرثانی درخواستوں پر دلائل دے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہائی ملی تھی، جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں بعدازاں طبی بنیادوں پر سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں کیلئے ضمانت دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے