ن لیگ کی تنظیم نو، مریم نواز کو بھی اہم عہدہ مل گیا

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر اور مریم نواز کو نائب صدر مقرر کر دیا۔
 
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے جاری کیا اور عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی۔
 
اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 16 نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔
 
مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ بلیغ الرحمان اور عطاءاللہ تارڑ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
 
 
اعلامیے کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مریم اورنگزیب کو سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
 
رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر اور اویس لغاری کو مسلم لیگ ن پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ عباس آفریدی اور طلال چوہدری مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکریٹری ہوں گے۔
 
ایاز صادق، عابد شیر علی، برجیس طاہر، حمزہ شہباز کو بھی ن لیگ کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مشاہداللہ خان، پرویز رشید، رانا تنویر، سردار مہتاب اور محمد زبیر بھی ن لیگ کے نائب صدور مقرر ہو گئے ہیں۔
 
میاں جاوید لطیف، خرم دستگیر، سعد رفیق، نیلسن عظیم، ڈاکٹر درشن لعل اور راحیلہ درانی بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہو گئی ہیں۔
 
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ن لیگ انٹرنیشنل افیئرز کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔ نورالحسن تنویر جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل آفیئرز اور پرویز ملک مسلم لیگ ن کے سیکریٹری فنانس ہوں گے۔
 
طارق فاطمی کو مسلم لیگ ن کا سیکریٹری پالیسی اینڈ ریسرچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ شیزہ فاطمہ خواجہ کو سیکریٹری پارلیمانی امور اور عائشہ رضا فاروق کو سیکریٹری ممبرشپ اینڈ ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔
 
اعلامیے کے مطابق مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ ن سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جب کہ علی اکبر گجر کو مسلم لیگ ن سندھ کا سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے۔
 
سلمان علی خان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر اور ناصرالدین محمود جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
 
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی 13 رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، احسن اقبال شامل ہیں۔
 
خواجہ آصف، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، قیصر شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور عائشہ غوث پاشا بھی ایڈوائزی کونسل میں شامل ہیں۔ علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی ایڈوائزری کونسل کے رکن ہیں۔
 
حنیف عباسی مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر جب کہ راجا عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور قمرالاسلام نائب صدر پنجاب مقرر کیے گئے ہیں۔ عظمٰی بخاری کو مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے