وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کلینڈر کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی جو اگلے 5 سال کے لیے رمضان المبارک، عیدالفطر اور محرم کے حوالے سے درست تاریخ کا تعین کرے گی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 5 مئی ٹوئٹر بیان کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے اور یہ کمیٹی اگلے دس سال کے چاند، عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈر جاری کرےگی جس سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوگا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے چاند کے تنازع کے حل کے لیے قائم کمیٹی میں شامل ناموں کا اعلان کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینئر ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد شامل ہیں جب کہ اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق چاند کے تنازع کے حل کیلئے قائم کمیٹی آئندہ 5 سال کے لیے رمضان، عیدین اور محرم کی تاریخوں کا 100 فیصد درست تعین کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے