اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی: ذرائع

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسدعمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیےوزیر ریلوے شیخ رشید بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور آج صبح بھی انہوں نے اسلام آباد میں اسد عمر سے ملاقات کی ۔

شیخ رشید ، اسد عمر کو کابینہ میں لانے کےلئے منانے کا مشن اپنے ذمہ لے چکے ہیں اور دونوں کی اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں ۔

آج صبح دونوں کی ملاقات کے بعد اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات انہیں واپس وفاقی کابینہ میں لانے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے اور اب جلد اسد عمر وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

اسد عمر گزشتہ ماہ 18 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت خزانہ کی بجائے توانائی کا قلمدان سونپنے کی خواہش ظاہر کی لیکن انہوں نے کوئی بھی وزارت لینے سے معذرت کر لی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے