پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

اوول: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، پہلے میچ کو 47 پھر 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا تھا مگر بارش کے باعث سوا 6 بجے شروع ہوا، تاخیر کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو پہلے 47 اور پھر 41 اوورز تک محدود کر دیا۔

اوول میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 3 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 45 تھا۔

پاکستان نے 16.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا، بارش تھمی تو میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

کچھ دیر کا کھیل ہونے کے بعد بادلوں نے پھر برسنا شروع کردیا اور میچ ایک بار پھر روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بالآخر امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شرم ناک شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کے خلاف مشکل سے دوچار رہی ہے اور بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم اوول میں پہلی بار کوئی میچ کھیل رہی تھی۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے