پنجاب میں ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہناہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد ابھی حکومت نےرولز اور نقشے بنانا ہیں، رولز اور شماریاتی بلاک کے نقشوں کی تیاری میں3 ماہ کا وقت چاہیے۔

ذرائع نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ 6 ماہ سے قبل نہیں بن سکتی، نئی حلقہ بندیوں پر عوامی اعتراضات کے لیے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے، اعتراضات کو نمٹانے میں کم ازکم ایک ماہ درکار ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے، نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں فائنل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا، اگر معاملہ عدالت میں چیلنج ہوا تو کتنا وقت درکار ہوگا یہ کوئی نہیں بتا سکتا لہٰذا ایک سال میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے