اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی مسیحی خاتون سے متعلق کہا ہےکہ آسیہ بی بی آزادی شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئی ہیں۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی فوج نے شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیر صحافیوں کے لیے خطرناک ترین علاقہ ہے۔
آسیہ بی بی سےمتعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ لیبیا کی صورت حال اس وقت انتہائی غیر یقینی ہے، پاک مشن نے لیبیا میں پاکستانیوں کو غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔
افغانستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ افغان مسئلے کا بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔