فواد چوہدری کے قومی اسمبلی میں بلند و بانگ دعووں پر ایوان میں قہقہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قومی اسمبلی میں بلند و بانگ دعووں پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلاء میں پہنچے گا، بھارت خلاء میں اپنا کارنامہ انجام دے چکا، ہم بھی جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان بھی خلائی میدان میں پیچھے نہیں رہے گا، پاکستان جلد اپنا مشن خلاء میں بیجھے گا اور ہم بھارت کو خلائی میدان میں بھی شکست دیں گے۔

فواد چوہدری کے بیان پر ایوان میں قہقہے گونجتے رہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں مختلف وزراء کے قلمدان تبدیل کیے تھے اور فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کے بعد سے فواد چوہدری کو سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری سے ایک صحافی نے استفسار کیا کہ ‘آپ کو فیس بک پر سائنسدان بنادیا گیا ہے’ جس کا جواب فواد چوہدری نے مسکرا کر دیا تھا۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے