وفاقی حکومت نے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا، ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کر کے فناشل منیجمنٹ یونٹ کو پیش کرے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرے گا، اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کرنسی منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ فناشل منیجمنٹ یونٹ کو رپورٹ پیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا کہا گیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔