بیچ ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

انعام بٹ برازیل سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں انعام بٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور فائنل میں انہیں جارجیا کے ریسلر دیتو مرساگشیو نے دو صفر سے ہرایا۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد انعام بٹ نے ورلڈ بیچ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا جو رواں سال اکتوبر میں امریکا کے شہر سین ڈیاگو میں شیڈول ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے