ہریش کمپنی کیس: آصف زرداری نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری ہریش اینڈ کمپنی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوگئے۔

نیب نے ہریش اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ سے نوڈیرو ہاؤس پر اخراجات کے الزام میں آصف زرداری کو طلب کیا تھا۔

سابق صدر سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی، آصف زرداری سے زبانی سوالات کے ساتھ تحریری سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت دی۔

نیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے مصروفیات کے سبب 17 مئی کو نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے