جناح اور دیگر اسپتالوں کے روڈ فوری کلیئر کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سول، جناح، آغا خان اور ایس آئی یو ٹی سمیت دیگر اسپتالوں کے روڈ فوری طور پر کلیئر کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ ایم اے جناح روڈ پر قائم خطرناک قرار دی گئی سی بریز بلڈنگ گرائی جائے، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شہر سے تمام غیر قانونی بلڈنگ کو ختم کریں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ کڈنی ہل پارک سے غیر قانونی رہائشی عمارتیں گراکے اصل حالت میں بحال کیا جائے، پی اینڈ ٹی کالونی، نیلم کالونی، پنجاب کالونی اور دیگر تمام جگہوں سے غیرقانونی بلڈنگ کو گرایا جائے۔

عدالت نے پی آئی اے،کے پی ٹی اور دیگر سرکاری اداروں کی زمین کا کمرشل استعمال فوری ختم کرنے اور ڈی ایچ اے کو بھی اپنی حدود سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنےکا حکم دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے