سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار

کراچی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران عامر العباد کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عامرالعباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں وکیل طارق نیازی نے بتایا کہ عامر العباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق عامر العباد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے