اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد حکومت حرکت میں آگئی

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد حکومت حرکت میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گزشتہ دور روز میں مسلسل مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بڑے بروکرز شامل تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد اہم اقدام اٹھایا ہے اور مشیر خزانہ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بروکرز نے مشیر خزانہ کو کچھ تجاویز پیش کیں جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہےکہ حکومت کے اس اقدام سے مارکیٹ کو سہارا ملے گا۔

گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب گئے۔

رواں ہفتے کاروباری دن کے آخری روز بھی 100 انڈیکس میں 804 پوائنٹس کی کمی رہی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 33 ہزار 166 پر بند کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے