پڈعیدن میں مال گاڑی حادثے کے بعد ریلوے اپ ٹریک بحال

ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں مال گاڑی حادثے کے بعد ریلوے اپ ٹریک بحال کردیا گیا۔

گزشتہ روزپڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا تھا جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے تھے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اپ ٹریک کو بحال کرکے ٹرینوں کو سنگل ٹریک سے گزارا جا رہا ہے جب کہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام جاری ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤن وارڈ ٹریفک آج مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے