نشویٰ ہلاکت کیس: پولیس چالان عدالت میں پیش کرنے میں ناکام

کراچی: غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والی کمسن نشویٰ کے کیس کا چالان عدالت میں تاحال پیش نہ کرسکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نشویٰ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی جس میں دارالصحت اسپتال کے مالکان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

اس دوران پولیس عدالت میں کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید وقت مانگا، عدالت نے پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کی ہدایت دی۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے