قبائلی علاقوں میں ایسا نظام لائیں گے جس سے روایات متاثر نہ ہوں، وزیراعظم

پشاور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ضلع خیبر کے قبائلی جرگے سے خطاب میں کہا کہ قبائلیوں کے مسائل قبائلی عوام کی مشاورت سے حل کریں گے، قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہوگا اور کوشش ہےکہ نظام سےقبائلی روایات اور طرززندگی زیادہ متاثر نہ ہو۔

سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے بلکہ اسپتالوں کا معیار بہتر کررہے ہیں

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہم اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ہم سرکاری اسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار پر لانا چاہتے ہیں لیکن جھوٹ بولا جارہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے بلکہ اسپتالوں کا معیار بہتر کررہے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسپتالوں کا معیار بہتر کریں گے، جو بھی ہوجائے اسپتالوں کو ٹھیک کریں گے اور کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک اسپتال ہوگا جو عالمی معیار کا ہوگا، خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز مظاہرہ کررہے ہیں، میں ان ڈاکٹروں سے پوچھتا ہوں، کیا آپ سرکاری اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں؟ سرکاری اسپتالوں میں علاج عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتا۔

[pullquote]وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی صدارت کی[/pullquote]

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان پشاور پہنچے تو گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے