فاسٹ بولر سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

لاہور: ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے کرم سے مکہ اور مدینہ جانے کا موقع ملا، بحیثیت مسلمان طواف کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص کراچی رمضان کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن اس بار انہوں نے اہلیہ کے ساتھ عمرے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

پاکستان کے لیے 2 ٹیسٹ 62 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ کی وجہ سے اگر آپ اپنے ملک کے لیے نہ بھی کھیل رہے ہوں تو مسلسل مصروفیات اور غیر ملکی دورے چلتے رہتے ہیں، بطور پیشہ ور کرکٹر ہمارے لیے یہی اوڑھنا بچھونا ہے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کی شکست کے باوجود انہیں امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے اور ٹیم کو مسلسل ناکامیوں کے باوجود نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال کینیڈا جا رہے ہیں اگر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا تو 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسڑ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے