رویت ہلال کمیٹی کیس میں وفاقی حکومت، مفتی منیب الرحمن کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کر دیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور نے کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عید ین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال ملک کے دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے