خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم، آج سے فرائض انجام دیں گے

پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد آج سے معمول کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز چلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ڈاکٹرز 6 روز سے ہڑتال پر تھے اور اس دوران وہ او پی ڈیز میں بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز ڈاکٹرز کونسل کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہےکہ 16 مئی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال میں وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین کے درمیان تکرار ہوئی، بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ محافظوں کے ہمراہ آئے اور مبینہ طور پر ڈاکٹر ضیاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سینئر ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کی اور خیبرٹیچنگ اسپتال سمیت لیڈی ریڈنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت باقی تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کام بند کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے