کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 دن میں 6.4 فیصد بڑھ گیا۔
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 993 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے سے 35581 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے بڑھ کر 7200 ارب روپے ہوگئی ہے۔