کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 151 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس مندی کا شکار رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔
آخری اطلاعات تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 35 ہزار 556 دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 581 پر بند ہوا اور مجموعی طور پر 2 روز میں 100 انڈیکس میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔