کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 28 زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جب کہ 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔

مسجد کی انتظامیہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد شہید اور 28 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے