حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق مشیر خزانہ اس وقت بجٹ پیش نہیں کرسکتے، اس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کرسکتا ہے؟ یہ عدالت آپ کو وقت دے رہی ہے،آپ کو تیاری کرکے آنا چاہیے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایسی درخواست اس عدالت میں نہ لایا کریں جس کے بعد عدالت نے حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے