جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے اور جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں کو کہنا ہے کہ انتخابات سے محض چند ہفتے قبل دفعہ 144 کا نفاذ کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے