شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار نور خان کو ضلع خیبر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

شہید کی نماز جنازہ گزشتہ رات ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے الرٹ فوجی جوانوں نے ناکام بنادیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے