اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن نے استعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں مفادات کے ٹکراؤ کی بناء پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ مورن کوشوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔