زرداری، بلاول کی نیب میں پیشی: اسلام آباد میں جیالوں کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج نیب میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے جیالوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیب میں پیشی پر دیگر شہروں سے اسلام آباد آنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے داخلے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکم نامے کی شدید مذمت کی ہے۔

نیر بخاری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت منظور نہیں، احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا نئی بات نہیں، پارٹی قیادت کے خلاف جعلی اور جھوٹے مقدمات بغض اور عناد کا تسلسل ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پارٹی قیادت ایک بار پھر سرخرو اور مخالفین شرمندہ ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے