پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 35900 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے