سینئر صحافی ادریس بختیار مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے سینئر صحافی ادریس بختیار مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ملکی صحافت کا ایک اور روشن ستارہ ٹوٹ گیا، صحافت کی شان اور رپورٹنگ کا اعتبار بڑھانے والے سینئر صحافی ادریس بختیار مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

وہ گزشتہ دنوں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی افطار پارٹی میں شرکت کیلئے پریس کلب آئے تھے جہاں سے واپسی پر انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لے جایا گیا جہاں وہ تین دن تک تشویشناک حالت میں زیر علاج رہے اور آج رات سوا 8 بجے وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر گلشن اقبال وسیم باغ میں ادا کی جائے گی۔ ادریس بختیار کے انتقال پر ملک بھر کی صحافتی برادری میں سوگ طاری ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز حیدرآباد سے کیا، اس کے بعد کراچی آگئے جہاں کچھ عرصہ مقامی خبر رساں ایجنسی میں بطور رپورٹر کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

طویل رپورٹنگ کیریئر میں وہ کئی مقامی روزناموں سے وابستہ رہے، ڈان گروپ کے تحت شائع ہونے والے جریدے ہیرالڈ کے چیف رپورٹر بھی رہے۔

مرحوم مقامی روزناموں کے علاوہ بی بی سی، وائس آف امریکا، ٹیلی گراف کلکتہ اور عرب نیوز سے بھی وابستہ رہے۔

پیشہ ورانہ زندگی کا آخری اور سنہری دور انہوں نے جنگ اور جیو گروپ کے ساتھ گزارا۔ وہ روزنامہ جنگ میں باقاعدگی سے کالم لکھنے کے علاوہ جیو نیوز کی ایڈیٹوریل کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔

[pullquote]صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اظہار افسوس [/pullquote]

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرے بہت عزیز دوست جنہیں میں کئی سالوں سے جانتا ہوں، ایک بہت ہی بڑے اور خوش اخلاق صحافی ادریس بختیار خالق حقیقی سے جا ملے۔

میرے بہت عزیز دوست جنہیں میں کئی سالوں سے جانتا ہوں، ایک بہت ہی بڑے اور خوش اخلاق صحافی ادریس بختیار خالق حقیقی سے جا ملے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور انکے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آمین

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا دلی رنج و غم کا اظہار
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادریس بختیار پاکستانی صحافت کا بڑا معتبر حوالہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ادریس بختیار نے ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں شاندار پیشہ وارنہ نام کمایا، ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے