ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باعث ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔

گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز 777 ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور روانہ ہوئی جہاں سے 320 قیدیوں کو اسلام آباد پہنچادیا گیا۔

ملائشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں نے اسلام آباد پہنچ کر قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان افراد کا کہنا تھا ملائشیا میں قید پاکستانیوں کا بُرا حال ہے، جیلوں میں کھانا بھی تھوڑا ملتا تھا اور کوئی پرسان حال نہیں۔

وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ ’ہم ویزہ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ملائشیا میں قید تھے‘۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قید 2100 میں سے 300 وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور دیگر بھی تین ماہ میں وطن پہنچ جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے