خیرپور: مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 2 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال

خیرپور: گمبٹ کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔

ڈی ایس ریلوے فاروق ملک کے مطابق گمبٹ کے قریب ڈاؤن ٹریک پر مال گاڑی کی دو بوگیاں اترنے سے ٹریفک معطل ہوگیا تھا.

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریلیف ٹرین روہڑی سے حادثے کے مقام پر پہنچی اور 2 گھنٹے بعد ٹریک کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے