حکومت بہتر انداز میں پی ٹی ایم مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں:صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے پشتون تحفظ موومںٹ (پی ٹی ایم) ایک مسئلہ ہے، حکومت بہتر انداز میں حل کیلئے کوشاں ہے، کچھ عناصر علاقے کے لوگوں میں بدگمانیاں پیدا کررہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے باعث ملک میں مہنگائی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جانا ضروری ہے، حکومت کی سمت درست ہے، معاشی بحران سے نکل آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی مشکلات اور مہنگائی میں کمی ہوگی، وزیراعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میری وزیراعظم سے تسلسل کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، وزیراعظم سے اہم ایشوز پر روزانہ بات ہوتی ہے، ابھی بھی وزیراعظم سے ایک اہم معاملہ پر مشاورت ہو رہی ہے، وزیراعظم کے سعودی عرب میں ہونے کے باعث مشاورت مکمل نہیں ہوسکی۔

صحافی نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ ‘کیا یہ مشاورت ایک محترم جج صاحب کے خط سے متعلق ہے؟’ جس کے جواب میں صدر مملکت کا قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آج صرف غیر سیاسی گفتگو ہوگی۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ‘کیا آپ نے وہ خط پڑھ لیا؟ تو صدر مملکت نے مسکرانے پر اکتفا کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی ایم ایک مسئلہ ہے، حکومت بہتر انداز میں اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے، کچھ عناصر علاقے کے لوگوں میں بدگمانیاں پیدا کررہے ہیں،

صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے مسائل کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے