پی سی بی نے خاموشی سے ڈائریکٹر کمرشل کا تقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خاموشی سے ڈائریکٹر کمرشل کا تقرر کردیا ہے، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائیلہ بھٹی اور پھر جنرل منیجر صہیب شیخ کے استعفے کے بعد بورڈ نے نیا عہدہ مشتہر کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اپنی انتظامی ٹیم لانے کیلئے مسلسل تقرریاں کررہے ہیں۔ نئے ڈائریکٹر کمرشل ایک پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور کرکٹ حلقوں میں نئے نہیں ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید یکم جون کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جمعرات کی شب پی سی بی نے معمول کے اعلامیے کے تحت تعیناتی کا اعلان نہیں کیا۔

پی سی بی نے ویب سائٹ پر تعیناتی کا خاموشی سے اعلان کر دیا۔ بابر حمید پی ایس ایل کی ایک فرنچائز اسلام آباد کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

بابر حمید کا اپنا ذاتی کاروبار بھی ہے۔ کرکٹ کے حلقوں نے فرنچائز سے وابستگی اور کاروبار کو مفاد سے متصادم قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقید سے بچنے کیلئے بورڈ نے پریس ریلیز جاری نہیں کی۔ پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ تعنیاتی کی خبر میڈیا میں آچکی تھی اس لیے ریلیز جاری نہیں کی گئی۔ کسی فرنچائز کے ساتھ ماضی میں کام کرنا مفاد سے متصادم نہیں۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ ملازمت اختیار کرنا اور کاروبار کرنا معمول کی بات ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے